Breaking News
Home / اہم ترین / حکومت کا پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد/لاہور۔حکومت نےپاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کےمطابق حکومت نےپاکستان میں موجود سی پیک اوردیگر پراجیکٹس پرکام کرنےوالےتمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پرنظر ثانی کافیصلہ کیاہےاوراس حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی جبکہ سیکیورٹی پلان میں مقامی پولیس کا کردار بھی موثر بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چین کے تمام پراجیکٹس کی سیکیورٹی کے لیے سرویلینس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کروائی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے چینی شہریوں اور دیگرغیر ملکیوں کو اجنبیوں کےساتھ سفرکرنےسےروکنےکا فیصلہ کیا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پرپنجاب پولیس،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھرمیں غیرملکیوں اورقومی املاک و شخصیات کی سیکیورٹی فول پروف بنانےکے احکامات از سر نو جاری کیے گئے ہیں،چینی شہریوں سمیت،تمام غیر ملکیوں کی حفاظت کےپلان کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیاجائے۔ذرائع کےمطابق غیرملکی شہریوں کی نقل وحمل کےحوالےسے رپورٹس مرتب کی جائیں،غیر ملکی شہریوں کو اجنبی لوگوں کےساتھ سفر کرنےسے روکا جائے،

اس بارے میں ان کو آگاہی دی جائےاورمختلف شعبوں سے وابستہ ملکی شخصیات کو بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر پابندی کا پابند بنایا جائے جبکہ سرکاری دفاتر میں آنے والے مہمانوں اور سائلین کو اصل قومی شناختی کارڈ دیکھے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے