Breaking News
Home / اہم ترین / وزیر اعظم عمران خان آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔

خیبر نیوز کے مطابق وزیر اعظم شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹرز میران شاہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ قبائلی جرگہ سے ملاقات کریں گے۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ عمران خان شمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پر قبائلی اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کا شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے