Home / آرکائیو / وزیراعظم نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی اوراس کے …

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی اوراس کے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق دیئے جائیں۔

About نامہ نگار