Breaking News
Home / اہم ترین / باجوڑ:عنایت کلےمیں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ۔مولوی امان اللہ سمیت دو افراد شہید متعدد زخمی

باجوڑ:عنایت کلےمیں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ۔مولوی امان اللہ سمیت دو افراد شہید متعدد زخمی

باجوڑ:ضلع باجوڑکے عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ۔مولوی امان اللہ سمیت دو افراد شہید ہوئے۔ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
باجوڑ کی تحصیل خار کےنواحی علاقے عنایت کلےمیں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکےمیں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق جمعرات کےروزنماز مغرب کےبعد ضلع باجوڑ کےتحصیل خارعلاقہ عنایت کلےمیں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب مولوی امان اللہ گاڑی میں اپنے گھرجارہےتھے۔دھماکہ کےنتیجے میں مولوی امان اللہ اور ایک اور ساتھی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتی ہی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اہلکاروں نےجائےوقوعہ پرامدادی سرگرمیاں شروع کردی اورسکیورٹی فورسز نےعلاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہےجبکہ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے