Breaking News
Home / اہم ترین / وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے. مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ(ن)

وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے. مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ(ن)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے ’سچ‘ کو چھپانے کے لیے سو جھوٹ گھڑے جارہے ہیں جب کہ حکومت کے 100 دن ملک کے لیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےحکومت کے100دن مکمل ہونےپروزیراعظم کی پریس کانفرنس سےقبل ہی اس پرابتدائی تبصرہ کرتےہوئےحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ قوم ہوشیار رہے، آج سرکاری خرچ پر وزیراعظم قوم سےبراہ راست جھوٹ بولیں گے،وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے،عادی جھوٹوں کو مزید جھوٹ بولنے سے کیا شرم؟

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ جھوٹ وہ ریکارڈ ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی حکومت نہیں توڑ سکے گی، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، عمران صاحب سے سب سے بڑا میڈل لے گا، وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جاننے کے لیے گوگل پر تلاش جاری رکھیں، حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے، حکومت نے 100 دن کی کارکردگی کے اشتہار میں پرانے 100 دن کا پلان شائع کردیا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ حکومت کو’ہم مصروف تھے‘کی جگہ’ہم نالائق ہیں‘کا اشتہاردینا چاہیے،100 دن کی کارکردگی دکھانےکو حکومت کو ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کےجھوٹ اورناکامی کے’سچ‘ کو چھپانےکےلیے سوجھوٹ گھڑےجارہےہیں،مسلم لیگ (ن) 100 دن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور’یوٹرنز‘پرجلد حقائق نامہ دے گی،حکومت کےسودن عوام کےلیےسو اذیت ناک دن تھے،یہ 100 دن پی ٹی آئی کےاپنے ووٹرز اورسپورٹرزکےلیے ناامیدی کےدن تھے،100 دن ملک کےلیےبدنامی اورشرمندگی کےدن تھے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے