Breaking News
Home / اہم ترین / پی ٹی اے کا یکم دسمبرسےموبائل فون تصدیقی نظام نافذ کرنےکا فیصلہ

پی ٹی اے کا یکم دسمبرسےموبائل فون تصدیقی نظام نافذ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےیکم دسمبرسےموبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ یکم دسمبرسےقبل پاکستانی نیٹ ورک پر موجود موبائل کام کرتےرہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر کےبعد نان کمپلائنٹ موبائل فون اِن میں موجود سم کےساتھ منسلک کردیئےجائیں گےجبکہ نان کمپلائنٹ آئی ایم ای آئی والے نئےموبائل فون کام نہیں کر پائیں گے۔

پی ٹی اے نےکہا کہ صارفین اپنے بند فونز میں یکم دسمبرسے قبل سم ڈالیں اورایک میسج یاکال کریں،میسج یا کال کرنےسےموبائل فون کی سروس یکم دسمبر کےبعد چلتی رہےگی جبکہ ‘ویلِڈ’ کا میسج موصول ہونےوالوں کو یکم دسمبر تک کمپلائنٹ کیٹگری میں شامل کرلیاجائےگا۔اتھارٹی نےکہاکہ پی ٹی اےعوام میں آگاہی کےلیےمہم جاری رکھےہوئےہےاورعوام کو ایس ایم ایس کےذریعے آگاہی دی جارہی ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے