Breaking News
Home / اہم ترین / اسٹیٹ بینک اپنےطور پرفیصلےکررہاہےاورمصنوعی طریقےسےڈالر کو کنٹرول نہیں کرےگا۔وزیر خزانہ

اسٹیٹ بینک اپنےطور پرفیصلےکررہاہےاورمصنوعی طریقےسےڈالر کو کنٹرول نہیں کرےگا۔وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمرکا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک اپنےطور پرفیصلےکررہاہےاورمصنوعی طریقےسےڈالر کو کنٹرول نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیر خزانہ اسد عمر نےکہاکہ پاکستان پر غیرملکی قرضے95ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے،ہم نے ڈالر سستا کرکے اپنی پیداوار تباہ کرلی،پاکستان ڈالر سستا کرنےکی وجہ سےگندم برآمد نہیں کرسکتا،ڈالر سستاکرنےسےانٹرنیشنل پیداواری یونٹ کو فائدہ پہنچایا جارہاہے،پاکستان میں ڈالرسستا ہونےکی وجہ سےجوتا بننا بند ہوگیا اور ٹیکسٹائل برباد ہوگئیں،ٹیکسٹائل یونٹ کباڑ دام بک گئے، ڈالر سستا ہونے کی وجہ ترسیلات زر بڑھیں گی۔

انہوں نےکہا کہ پچھلے سال19 ارب ڈالر کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،ڈالر کا معاملہ طلب اوررسد سےجڑا ہوا ہے،ڈالر کی طلب زیادہ ہے اور دستیاب کم ہے،ماضی میں مصنوعی طریقےسےروپے کی قدر برقراراورڈالر کی کم رکھی جاتی تھی مگراسٹیٹ بینک اب اپنےطور پر فیصلے کررہا ہےاورمصنوعی طریقے سےاسٹیٹ بینک ڈالر کو کنٹرول نہیں کرے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نےزراعت اورصنعت کو مستحکم کرنا ہے،ابھی بہت کام کرنےکی ضرورت ہے لیکن صحیح سمت نظر آنا شروع ہوگئی ہے،عوام کےلیےمشکلات ہیں لیکن ہماری پالیسیوں کی وجہ سے جلد بہتری آئےگی۔

اسد عمر نےمزید کہاکہ پاکستان کے ٹیکس پیئرکےپیسےسےغیر ملکی تاجرکو سبسڈی دی گئی،قرضےروپےکی قدر برقرار رکھنےکےلیے استعمال کیےگئے،پچھلےچارسال میں ایکسپورٹ انڈسٹریز بند ہوئی ہیں،ہم نےاپناروزگارایکسپورٹ کردیا،اس کا نقصان ہماری انڈسٹری کو ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ روپےکی قدرمیں کمی کامنفی اثرہوتاہےلیکن روپےکی قدرمیں کمی کا آئی ایم ایف پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم آئی ایم ایف پروگرام میں جانا نہیں چاہتے،ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہواہے،سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری پربھی مثبت پیش رفت ہورہی ہےاورمختلف ممالک سے بڑی بڑی سرمایہ کاری بھی جلد نظر آئےگی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے