Breaking News
Home / Mardan / مردان، طالبہ پر تشدد کے الزام میں سکول کی پرنسپل جیل بھیج دی گئی

مردان، طالبہ پر تشدد کے الزام میں سکول کی پرنسپل جیل بھیج دی گئی

مردان: طالبہ پر تشدد کے الزام میں سکول کی پرنسپل کو جیل بھیج دیا گیا۔ مردان کی مقامی عدالت نے سرکاری سکول کی پرنسپل سلطانہ بیگم کی ضمانت قبل از گرفتاری نسوخ کرتے ہوئے اسے عدالت سے گرفتارکر کے مردان کی ضلعی جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق 2 نومبر کو ساڑو شاہ کے گل ولی نامی گاؤں میں سکول کی ہیڈ مس نے چوتھی جماعت کی طالبہ مروا کو سکول کا تالہ چوری کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے تھانہ ساڑو شاہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سلطانہ بیگم نے تشدد کر کر اس کی بیٹی کا بازو توڑ دیا ہے۔ تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مروا کے والد نے حکومت سے سکول کی پرنسپل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ کے اندراج کے ساتھ ہی سلطانہ بیگم نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جو قبول  کرلی گئی تھی تاہم آج کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے سلطانہ بیگم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کراتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے