Breaking News
Home / آرکائیو / کاروبار اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم
کراچی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنرہاؤس کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور معروف کاروباری وفود نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کا کہنا …

کاروبار اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم

کراچی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے گورنرہاؤس کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور معروف کاروباری وفود نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کرنے پر بھر پور توجہ ہے،کاروبار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہ حکومت کی پوری مالیاتی ٹیم کے ساتھ آیا ہوں تاکہ کاروباری افراد کے مسائل سن سکوں اوران کا فوری حل نکالا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف سرمایہ کار دوست ماحول کی ضرورت ہے جب کہ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئیں گے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے وفد اور تاجروں و صنعت کاروں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے، کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں، آپ ہمیں تجاویز دیں، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ ارکان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں عمران خان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

About نامہ نگار