Home / اہم ترین / پاک فوج میں تقرر و تبادلے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض این ڈی یو کاصدر مقرر

پاک فوج میں تقرر و تبادلے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض این ڈی یو کاصدر مقرر

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے جس کے تحت کور کمانڈر لاہور کو تبدیل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کاتبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کاصدر تعینات کیاگیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کورکمانڈر لاہور لگایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ کور کمانڈر لاہور تعینات کیےجانےسےپہلےلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے،انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے