Breaking News
Home / اہم ترین / بینک اسلامی کاسسٹم ہیک ہونےسے60 لاکھ ڈالر چوری ہوئے.گورنراسٹیٹ بینک

بینک اسلامی کاسسٹم ہیک ہونےسے60 لاکھ ڈالر چوری ہوئے.گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نےکہاہےکہ اکتوبر میں بینک اسلامی کا سسٹم ہیک ہوا تھا جس کےنتیجے60 لاکھ ڈالر کے مساوی رقم چوری ہوکر بیرون ملک بھجوائی گئی۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سےبات کرتےہوئےگورنر اسٹیٹ بینک نےکہاکہ رواں برس اکتوبرمیں بینک اسلامی کا سسٹم ہیک ہوا اور بیرون ملک 60 لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن ہوئیں تاہم کسی انفرادی اکاونٹ ہولڈر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نےکہاکہ یہ معاملہ متعلقہ بینک،انشورنس کمپنی اورکارڈ کمپنی کےدرمیان ہے،بینکوں کےسسٹم میں بہتری لائی گئی ہےاب مستقبل میں بھی تمام انفرادی اکاونٹ محفوظ ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک نےکہاکہ سعودی عرب سےفنڈزجلد مل جائیںگے،سعودی عرب سےفنڈزایک ماہ کےاندرآناشروع ہونےتھےہماری ٹیم سعودی عرب میں موجود ہے،سعودی عرب سےآئندہ ماہ موخرادائیگی پرتیل کی فراہمی بھی شروع ہو جائےگی۔انہوں نےکہاکہ مارکیٹ میں ڈالرناپید ہو تواسٹیٹ بینک بھی خریداری نہیں کرتااورجب ڈالرکی قیمت گرجاتی ہےتواسٹیٹ بینک بھی تب ہی ڈالر خریدتا ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے