Breaking News
Home / اہم ترین / منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کو روکنےکےلیےپوری قوت سےکارروائی کرنےجارہےہیں.وزیراعظم

منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کو روکنےکےلیےپوری قوت سےکارروائی کرنےجارہےہیں.وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کو روکنےکےلیےپوری قوت سےکارروائی کرنےجارہےہیں اور اس کے لیے تمام ایجنسیوں کواکٹھا کرکے جامع پالیسی لارہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان اکنامک فورم سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہا کہ قومی غیرت کےلیےخود انحصاری لازمی ہے،میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار ہو،ہاتھ پھیلانے والا ملک آگےنہیں بڑھ سکتا،پیسے کمانا گناہ نہیں ہے،ناجائز طریقے سے پیسے کمانا گناہ ہے،ٹیکس چوری کرناگناہ ہے،اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیےپالیسیاں لارہےہیں،منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کو ایک طرح سےہی دیکھیں گے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ سرمایہ کاری کےلحاظ سےپاکستان ایک بہترین ملک ہےجہاں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پرسرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے،سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنےوالےترقی نہیں کرسکتے۔ چین نے30سال میں ستر کروڑ افراد کو غربت سے نکالا،ملک سےغربت ختم کرنےکی پوری کوشش کریںگے۔ہم برآمدات کو بڑھانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم تاجر برادری کے مسائل حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں،ہم سرمایہ کاروں کےلیےآسانیاں پیدا کریں گے، ٹیکس پالیسی اورٹیکس کلیکشن کو علیحدہ کردیاہے،وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈیسک بنےگا۔جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو مدد فراہم کرنا اورآسانیاں پیدا کرنا ہے۔ہمیں سرمایہ کاروں سےمسلسل رابطےمیں رہوں گااورگاہےبگاہےان سےتفصیلات حاصل کرتارہوں گا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے