Breaking News
Home / اہم ترین / وفاقی حکومت کاسوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنےکیلئےنئی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت کاسوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنےکیلئےنئی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نےملک میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنےکیلئےنیا تحقیقاتی ادارہ قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کاعائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں وزیرمملکت برائےپارلیمانی امورعلی محمد خان اوروزارت آئی ٹی کےحکام نےبھی شرکت کی۔ جلاس میں سوشل میڈیا پرغیر قانونی موادکو روکنےپرغورکیاگیا اورآئی ٹی حکام نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نےکہاکہ ہمارےتحفظات تھےکہ اس معاملےپرالگ ایجنسی بنائی جائے،آن لائن غیرقانونی مواد کوہٹانےکا معاملہ ایف آئی اےدیکھ رہی ہے۔اس پروزارت آئی ٹی کےحکام نےبتایاکہ سوشل میڈیا پرغیرقانونی مواد ہٹانےکےمعاملےپرالگ تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جا رہی ہے۔

علی محمد خان نےکہاکہ پاکستان میں سوشل میڈیاپرہ کسی کواپنی رائےکا اظہارکرنےکی آزادی ہے،جبکہ دیگرممالک میں اپنےملک کے خلاف بات کرنےکاکسی کواختیار نہیں،پاکستان میں کوئی طریقہ کارنہیں ہے،دنیا بھرآزادی اظہارکی ایک حد ہے،سوشل میڈیا پرکسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،ہمیں کسی نہ کسی جگہ پر لائن ڈرا کرنے کی ضرورت ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے