Breaking News
Home / اہم ترین / مولانا سمیع الحق قتل کیس: پرسنل سیکریٹری گرفتار کر لیا گیا

مولانا سمیع الحق قتل کیس: پرسنل سیکریٹری گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے پرسنل سیکریٹری احمد شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کا پرسنل سیکریٹری احمد شاہ مولانا کے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ کئی ہفتوں سے پراسرار طورپر غائب تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے تقریباً 6 روز قبل احمد شاہ کو حراست میں لیا اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے