Breaking News
Home / اہم ترین / جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیاچیف جسٹس تعینات کرنےکی منظوری

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیاچیف جسٹس تعینات کرنےکی منظوری

اسلام آباد ۔سپریم کورٹ کےسینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کانیا چیف جسٹس تعینات کرنےکی منظوری دید ی گئی۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئےاورانہوں نےابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی لاہور سےگریجویشن اور ماسٹرز کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نےکیمبرج یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم کرنے کے بعد ہانرایبل سوسائٹی آف لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کوفروری2010میں سپریم کورٹ میں تعینات کیاگیاتھا اورآپ دسمبر2016 سےسپریم کورٹ کےسینئر ترین جج ہیں۔سپریم کورٹ میں جج تعینات ہونےسےقبل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ لاہورہائی کورٹ میں جج کےفرائض انجام دےرہےتھے۔وزارت قانون کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سپریم کورٹ کےچیف جسٹس تعینات ہو گئے ہیں۔سپریم کورٹ کےموجودہ چیف جسٹس ثاقب نثارکےعہدے کی معیاد 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ18جنوری سےچیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو صدر پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے