Breaking News
Home / اہم ترین / عبدالرزاق داؤداپنی کمپنی ڈیسکون سےمستعفی ہوچکےہیں،ڈیسکون سےمتعلق خبریں جھوٹ ہیں.فیصل وواوڈا

عبدالرزاق داؤداپنی کمپنی ڈیسکون سےمستعفی ہوچکےہیں،ڈیسکون سےمتعلق خبریں جھوٹ ہیں.فیصل وواوڈا

اسلام آباد۔وفاقی وزیربرائےآبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سےپریس کانفرنس کےدوران ایک صحافی کو تلخ جواب دیئےجانےپرپریس کانفرنس میں موجو دصحافیوں نے پریس بریفنگ کابائیکاٹ کردیا۔

بد ھ کو پریس کانفرنس کےدوران وفاقی وزیرفیصل واوڈا نےمہمند ڈیم کےسنگ بنیاد اورٹھیکےکےمعاملات کےحوالے سےپریس کانفرنس کی اس دوران سوال جواب کےسیشن میں انگریزی اخبارکےایک سینئر صحافی خلیق کیانی نےفیصل واوڈا سےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کےچیئرمین شہباز شریف پر تنقید کےحوالے سے سوال کیا جس پر فیصل واوڈا نےجواب دیا کہ میں آپ کا مائیک اٹھا کرسائیڈ پررکھ دوں گا، آپ جیسے بزرگ صحافی سے اس طرح کے سوال کی امید نہیں کرسکتا تھا۔

وفاقی وزیر کےاس تلخ رویے پرتمام صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔فیصل واوڈا نے اپنے رویے پر معذرت بھی کی تاہم صحافیوں کا احتجاج جاری رہا، جس کے باعث فیصل واوڈا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلےگئے۔

اس سےقبل وفاقی وزیربرائےآبی وسائل فیصل واوڈا نےپریس کانفرنس کےدوران اعلان کیا تھاکہ مہمند ڈیم کاسنگ بنیاد 13جنوری کو وزیراعظم عمران خان رکھیں گے۔

فیصل واوڈا نےکہا کہ مہمند ڈیم وقت سے پہلے شروع ہورہا ہےاوراسےوقت سےپہلےختم کریں گے۔

وفاقی وزیرنےکہاکہ وزیراعظم کے مشیربرائے صنعت وتجارت عبدالرزاق داؤد اپنی کمپنی ڈیسکون سےمستعفی ہوچکے ہیں،ڈیسکون سے متعلق خبریں جھوٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،کام پربھرپورتوجہ ہے،میں صرف اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان اور عدالت کو جوابدہ ہوں اور کسی کو جوابدہ نہیں۔

فیصل واوڈا نےکہاکہ جیل سےمجرم یاملزم آکر مجھ سے(پبلک اکاؤنٹس)کمیٹی میں سوال کرےتو ایسا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پیر کو میری وزارت میں خط آئے کہ منگل کو پہنچ کر رپورٹ دوں، میں کسی کے باپ کا ملازم نہیں کہ ایک دن کے نوٹس پر جواب دوں۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے