Breaking News
Home / اہم ترین / پی ٹی آئی کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتے، قمرزمان کائرہ

پی ٹی آئی کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتے، قمرزمان کائرہ

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتے۔

لاہور میں میڈیا سےبات کرتےہوئے پیپلزپارٹی کےاہم رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ جےآئی ٹی جعلی اکاونٹس چیک کرنےکےلیےبنائی گئی تھی لیکن ان کا اصل مقصد جعلی اکاونٹس نہیں آصف زرداری کو گھیرنا تھا،چارٹ میں اے اے زیڈ لکھ کرپوراجال ان کےگرد بچھایا گیا، کیا جعلی اکاونٹس صرف اس کمپنی کےہیں جبکہ جےآئی ٹی رپورٹ یک طرفہ تھی ہمارا موقف تو لیا ہی نہیں گیا،ہم سب سے گزارش کررہے ہیں کہ کم از کم ہمارا موقف سن تو لیں۔

قمر زمان کائرہ نےکہاکہ ہمیں حیرانگی ہےکہ حکومت اورادارےکرناکیا چاہتےہیں،مراد علی شاہ کو نہ کسی نےبلایا نہ کوئی تحقیق سیدھا نام ای سی ایل میں ڈال دیا اوراب عدالت کے واضح حکم کےباوجود سنا ہےکہ ایک وزیراعلی کانام ای سی ایل میں ڈال کریہ کیاتماشا کرنا چاہتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتےکیوں کہ ہم چاہتےہیں کہ یہ ایکسپوز ہوں،اور ان کی کیا حیثیت ہے کہ سندھ حکومت گراسکیں۔
رہنما پی پی پی نےکہاکہ وفاقی وزیر کے میڈیا کے ساتھ سلوک کی مذمت کرتےہیں،یہ وزرا نہ کسی ادارےاورنہ ہی کسی قانون کومانتے ہیں اور میڈیا کیوں نہ پوچھےکہ ایک وزیرکو ٹھیکہ کیوں دیا گیا۔انہوں نےمزید کہاکہ موجودہ حکومت8فیصد سود پرقرضہ لےرہی ہےاورکہا جارہا ہے سستا قرضہ لے رہے ہیں۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے