Breaking News
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ:شہری علاقوں میں زمین کےانتقال میں پٹوارخانوں کےکردار پر پابندی عائد

سپریم کورٹ:شہری علاقوں میں زمین کےانتقال میں پٹوارخانوں کےکردار پر پابندی عائد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شہری علاقوں میں زمین کے انتقال میں پٹوار خانوں کے کردار پر پابندی عائد کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تحصیلدار پٹواریوں کی ذمہ داریوں سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پرچیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہاکہ لاہور میں زمین کےانتقال بند کردیتے ہیں،جب انتقال نہیں ہوں گےتو پیسےلینےوالےخود ہی مرجائیں گے،پنجاب میں زبانی زمین کےانتقال ہورہے ہیں،آج تک حکومت نےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،دنیاچاند پرچلی گئی لیکن آج بھی پٹواری رجسٹر لیکر گھوم رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نےازخود نوٹس کیس میں مختصرحکمنامہ سناتےہوئے اربن علاقوں میں زمین کےانتقال میں پٹوار خانوں کےکردار پرپابندی عائد کرتےہوئےزمینوں کےزبانی انتقال پربھی پابندی عائد کردی،عدالت نےحکمنامےمیں کہا کہ شہری علاقوں میں پٹوار خانےکاکام صرف ریکارڈ رکھنے تک محدود ہوگا جب کہ زمین کا انتقال ٹرانسفر آف لینڈ ایکٹ اور رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ہی ہوگا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے