Breaking News
Home / اہم ترین / خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، نوشہرہ ، چارسدہ ، سوات ، دیر،کالام اور چترال سمیت قبائلی اضلاع میں موسم آبرالود ہے، پارا چنار، کالام سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور پشاور میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیاہے۔

برفباری سے کرم کے زمینداروں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ خشک سالی سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 8اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بھی سال کی دوسری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہے۔ وادی کالام میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا،شدید سردی کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز بارش شروع ہوئی۔

دیربالا میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عشیری درہ، کمراٹ، لواری ٹاپ اور براول میں شدید برفباری ہوئی جسکی وجہ سے بالائی علاقوں کی لنک سڑکیں بند ہوگئیں ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے