Breaking News
Home / اہم ترین / بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ;شہری شہید ,خاتون زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ;شہری شہید ,خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے شہری شہید اور خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کےبگسار سیکٹر میں شہر آبادی کو بلااشتعال نشانہ بنایا، دشمن فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں، شہید ہونے والے شہری کی شناخت 26 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کےدستوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو موثر جواب دیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی میں بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نےبھارت سےشدید احتجاج کیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے