Breaking News
Home / آرکائیو / جعلی ڈگری پر 16 پائلٹس، 65 کیبن کریو کے لائسنس معطل
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ میں پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق کیس نمٹا دیا گیا۔ دوران سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں،جن کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 …

جعلی ڈگری پر 16 پائلٹس، 65 کیبن کریو کے لائسنس معطل

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ میں پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق کیس نمٹا دیا گیا۔ دوران سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں،جن کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 ڈگریوں کے علاوہ تمام ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن 6 ڈگریوں کی تصدیق رہتی ہے وہ لوگ بیرون ملک ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے کہا کہ ایسا تاثر ہے کہ عدالتی حکم پر عجلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ہم کسی کے رزق پر قدغن نہیں لگانا چاہتے۔ انہوں نے حکم دیا کہ جن سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر ان پائلٹس اور کیبن کریو کو معطل کیا گیا ہے وہ ریکارڈ درست ہونا چاہیے۔

سول ایوی ایشن کے وکیل نے کہا کہ ان پائلٹس اور عملے کو لائسنس معطلی کے بعد اپیل کا حق حاصل ہے۔ ایک متاثرہ پائلٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ میری ڈگری اصل ہے مگر پھر بھی میرا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جس کا مسئلہ ہے وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔ سپریم کورٹ نے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق کیس نمٹا تے ہوئے کہاکہ تمام ایئر لائنز کے 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلیں،جن کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔

About نامہ نگار