Breaking News
Home / اہم ترین / وزیر اعظم کےاحتساب کی بات کرنے سےانکی عزت مجروح نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے.چیئرمین نیب

وزیر اعظم کےاحتساب کی بات کرنے سےانکی عزت مجروح نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے.چیئرمین نیب

لاہور ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےکہاہےکہ نیب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے احتساب کی بات کرنےسےوزیراعظم کی عزت مجروع نہیں بلکہ ان کی عزت میں اضافہ ہواہے۔

” احتساب سب کا” کا نعرہ وزیر اعظم عمران خان کاہےاورنیب وزیراعظم عمران خان کےاسی ویژن کےتحت کام کو آگےبڑھائےہوئے ہے۔ نیب ہیڈ کواٹر میں منعقدہ ایک تقریب کےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئےچیئرمین نیب نےکہاکہ نیب کا قانون سب کےلئےیکساں ہےاوراسی بنیاد پر پورے ملک میں کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کام جاری ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہاکہ علیمہ خان کے بارے میں کہاگیا ہےکہ انہیں نیب نے این آر او جاری کیا گیا ہے،ہم نے کسی کو این آر او جاری کیا ہے نہ ہی ہمارا کوئی تعلق ہےانہوں نے کہا کہ نیب کو منشا بم نہیں کہنا چاہئےکیونکہ نیب منشا بم نہیں ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہا کہ وہ نیب کےپلی بارگین رولز کے حق میں ہیںاور اگر پلی بار گین کو ختم کردیا گیا تو لوگوں کو اپنے حق کے حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پلی بار گین نہ ہوتی تو آج لوگ اپنا حق حاصل نہ کر سکتے۔

انہوں نےافسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو نیب آفس میں زیادہ دیرانتظار نہ کروائیں یہ تھانہ کلچر نہیں نیب کا ادارہ ہےجہاں آنے والے ہر شخص کو چائے کا کپ پیش کیا جائے طلبی کی صورت میں کسی کو کال کر کے طلب نہ کیا جائے بلکہ نوٹس بھجوا کر طلب کیا جائے۔

نیب کی ساری کاروائیاں پنجاب میں نہیں بلکہ ملک کےتمام صوبوں میں ہو رہی ہیں۔ نیب نےکسی کو این آراونہیں دیااورنہ ہی نیب کسی این آر او کا حصہ بنےگا۔ انہوں نےکہا کہ نیب کسی دبائو میں نہیں آئےگا جبکہ نیب کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

تقریب میں ڈی جی نیب سمیت دیگر افسران نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیئرمین نیب نےمختلف کیسز میں اربوں روپوں کی ریکوریوں پر نیب کےافسران کو خراج تحسین پیش کیااورکہا کہ لوگوں کی ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی اللہ تعالیٰ کا بہت بڑاکرم ہےیہاں ہرچوتھےروزکوئی نہ کوئی ڈبل شاہ پیدا ہو جاتا ہے اور کوئی نہ کوئی ہائوسنگ سوسائٹی سامنے آ جاتی ہے لوگوں کو اپنے حق حلال کی کمائی کو سوچ سمجھ کر انویسٹ کرنا چاہئے .

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے حق حلال کے پیسے کہیں نہیں جا سکتے۔ تقریب میں چیئرمین نیب نے فیروز پور روڈ ہائوسنگ سکیم کے متاثرین میں57 کروڑ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقعہ پر ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے بڑی محنت سے پلی بار گین کے تحت 2 ارب 22 کروڑ روپے ریکور کئے ہیں جسے جلد ہی نیب 21 سو متاثرین میں تقسیم کرے گی۔

انہوں نےکہاکہ نیب اب تک مختلف مدات میں متاثرین میں اربوں روپےکی رقم تقسیم کرچکا ہےانہوں نےکہاکہ احتساب سب کا ہوگا کسی کو احتساب سےاستثنیٰ نہیں دیا جائےگا۔انہوں نےعوام سےاپیل کی کہ وہ نیب سےتعاون کریں نیب میں کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے