Breaking News
Home / عالمی حالات / جنوبی ایشیاء / افغانستان / افغانستان:افغان طالبان کا سرکاری چوکیوں پرقبضہ،16 افغان اہلکار ہلاک 4 گرفتار۔طالبان کا دعویٰ

افغانستان:افغان طالبان کا سرکاری چوکیوں پرقبضہ،16 افغان اہلکار ہلاک 4 گرفتار۔طالبان کا دعویٰ

قندہار-افغان طالبان نے دعوییٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں پرافغان طالبان نے جوزجان اور بغلان صوبوں میں حملہ کیا۔ افغان طالبان ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گئے افغان طالبان کے مجاہدین نےصوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے گرجک کے علاقے میں واقع نظم عامہ اہلکاروں کی دو چوکیوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکیاں طالبان نے قبضہ میں لے لئے اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 8 ہلاک  جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔اطلاعات کےمطابق افغان طالبان نےایک فوجی ٹینک،ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایک ہیوی مشین گن،ایک راکٹ لانچر،ایک رائفل دو کلاشنکوفیں اوردیگر فوجی سازوسامان اپنےقبضےمیں لےلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان حکومتی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کوکلداش کے علاقے میں واقع افغان حکومت کاجنگجو کمانڈر ظاہربنگی کی چوکی پر طالبان نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی پر قبضہاور وہاں تعینات 8  اہلکار ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، ایک ہینڈگرنیڈ، 6 کلاشنکوفیں، ایک رائفل،ایک موٹرسائیکل، سولر اور بیٹریاں وغیرہ کو قبضہ میں لے لئے۔

ذرائع کےمطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع نہرین کےشہرکنہ کےعلاقےمیں واقع پولیس چوکی پرافغان طالبان نے چھاپہ مار کراس پرقابض ہوئےاور وہاں تعینت پولیس آفسراورتین اہلکارون کو گرفتار کرلیے،جبکہ ان کےقبضےسےدو کلاشنکوفیں اور ایک پستول بھی برآمد ہوئے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے