Breaking News
Home / اہم ترین / مردان، چھ سالہ شب نور کے قاتل کو دو مرتبہ عمر قیدکی سزا

مردان، چھ سالہ شب نور کے قاتل کو دو مرتبہ عمر قیدکی سزا

مردان کی مقامی عدالت نے چھ سالہ معصوم شپ نور کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مردان پولیس کے مطابق طاہر اور وسیم نامی ملزمان نے 14 مرچ 2016 کو لوند خوڑ کے علاقے سے چھ سالہ شپ نور کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا ۔ بعد ازاں شب نور کی بوری بند لاش کرکوڑ بابا نامی علاقے سے ملی تھی۔ شپ نور کے خاندان کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد دو ملزمان گرفتار کیے گئے دوران تفتیش جنہوں نے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔

 

مردان کی عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں ملزم طاہر کو دو مرتبہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جارمانہ جبکہ ملزم قسیم کو تیس سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے