Breaking News
Home / اہم ترین / پاکستان اور بھارت کےدرمیان آبی مسئلےپر بڑی پیش رفت

پاکستان اور بھارت کےدرمیان آبی مسئلےپر بڑی پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کےدرمیان آبی مسئلےپربڑی پیش رفت ہوئی ہےاوربھارت نےسندھ طاس معاہدےکا تنازع حل کرنےپرآمادگی ظاہر کردی۔

وفاقی وزیرفیصل واوڈا کےمطابق پاکستان کی درخواست پر بھارت نے دریائے چناب پر منصوبوں کےمعائنےکی درخواست قبول کرلی ہے۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی تین رکنی ٹیم کو معائنے کے لیے بھارت روانگی کی ہدایت کردی ہے اور خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کرے گی جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔

دوسری جانب انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ نےبتایاکہ وفد دریائےچناب پربننےوالےمنصوبےلوئرکلنائی اورپاکل دل کا معائنہ کرےگا۔

انڈس واٹرکمشنرکاکہنا تھاکہ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی پرپاکستان نےبھرپورآوازبلند کی ہے،بھارتی انڈس واٹر کمشنرپی کے سکسینا وفد کے ہمراہ گزشتہ برس پاکستان آئے تھے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے