Breaking News
Home / اہم ترین / خیبرپختونخوا:اگلے سال سے نویں جماعت کا بورڈ امتحان ختم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا:اگلے سال سے نویں جماعت کا بورڈ امتحان ختم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں اگلے سال سے نویں کا بورڈ امتحان ختم کرنے اور آٹھویں کا سالانہ امتحان بورڈ کے ذریعے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کا اعلامیہ اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم میں تبدیلی کے لئے نت نئے مگر 1996 کے پرانے طریقہ کار کو دوبارہ شروع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سابق پی ٹی آئی حکومت نے 2015 سے صوبے کے تمام پرائمری سکولوں میں جائزہ امتحان شروع کیا، جس کا مقصد استاد اور طالب علم کے تعلیمی معیار کو جانچنا تھا، 2016 میں اس میں آٹھویں جماعت کو بھی شامل کیا گیا اور اعلان کیا تھا کہ مارچ 2018 میں پانچویں کا امتحان بورڈ اور آٹھویں جماعت کا جائزہ ہوگا یہ امتحانات عام طور پر فروری میں منعقد کے جاتے رہے جس کے لئے سکولوں اور تعلیمی بورڈز میں تیاری موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر سے شروع کر دی جاتی ہے مگر امسال دسمبر تک اس کا فیصلہ نا کیا جا سکا۔

زرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سے نویں جماعت کا امتحان بورڈ نہیں ہو گا بلکہ یہ تمام ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں عام سالانہ امتحان کے طور پر لیا جائے گا البتہ آٹھویں جماعت کا سالانہ امتحان بورڈ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح امسال صوبہ بھر کے پرائمری اور مڈل جائزہ امتحانات لئے جائیں گے جس میں صرف سرکاری اسکول شامل ہوں گے مگر اس مرتبہ متعلقہ تعلیمی بورڈز صرف تمام اسکولوں کے 10 فی صد اسکولوں کے امتحان لے گی باقی 90 فی صد اسکولز اپنے طور پر جائزہ امتحان خود لیں گے البتہ امتحانی پرچے بورڈز کی طرف سے فراہم کے جائیں گے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے