Breaking News
Home / اہم ترین / شہبازشریف اورنوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے.احسن اقبال

شہبازشریف اورنوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے.احسن اقبال

لاہور:مسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال کا کہناہےکہ اگر شہبازشریف یا نوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کےبراہ راست ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور کےباہر میڈیا سے بارتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کےذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کےناخن لے،ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں،شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے