Breaking News
Home / اہم ترین / مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال اور لاہور ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں وادی نیلم اور اٹھمقام میں برف باری جاری ہے۔

مری میں بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے جبکہ دیر بالا مییں 2 فٹ سے زائد برف پڑنے سے لواری ٹنل سےآمد و رفت معطل ہوگئی۔ کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے