Breaking News
Home / اہم ترین / ملک میں ٹھگزآف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے. فواد چوہدری

ملک میں ٹھگزآف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے. فواد چوہدری

جہلم۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہےکہ ملک میں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے،آصف زرداری اور نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بناکرمنی لانڈرنگ کرکے ملک کو لوٹا ،تحریک انصاف کی حکومت نےقرضےلینےکی بجائےتجارت بڑھانے پرزور دیا آج دسمبرکےمہینےمیں 4.68فیصد برآمدات بڑھی اوردرآمدات میں 8.88فیصد کمی ہوئی،اسی طرح ایک مہینے میں540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ بہتر ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نےکہاکہ اس مرتبہ جہلم میں ایک مافیا کو شکست دی گئی ہےجس طرح 2018ء میں پاکستان بھر میں عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست دی گئی ہم نےعمران خان کووزیراعظم بناکرسیاسی سفر مکمل کیا اوراب پہلی مرتبہ عمران خان کی قیادت میں ملک کےاندر تبدیلی آئی ہےجو کبھی تصور بھی نہیں کی جاسکتی تھی

انہوں نےکہاکہ ملک میں نوازشریف اورآصف زرداری کےدو خاندانوں کامافیابیٹھاہواتھا نوازشریف حدیبیہ پیپر،فلیگ شپ،ہل میٹل اور العزیزیہ مل کاغذوں میں بنائی ہوئی تھی جس پر کوئی کام بھی نہیں ہورہاتھا اسی طرح آصف زرداری نےاومنی کمپنیاں اورزرداری گروپ آف کمپنیاں بنائی جو صرف کاغذوں تک محدود تھیں ان کی سات نسلوں نے آج تک کوئی کام نہیں کیا اوریہ کمپنیاں صرف لوگوں سے کمیشن وصول کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں حسن اورحسین نواز کے مانچسٹر سے لے کر مشرقی لندن تک جائیدادیں ہیں لیکن یہاں پرمعصوم چہرہ بنا کر کہتے ہیں ہم تو پاکستانی شہری نہیں پھرکیا یہ لندن کی ملکہ الزبتھ کےرشتہ دار ہیں اور پاکستان میں ان کا صرف پیسوں کا رشتہ ہے اور کوئی نہیں.

فواد چوہدری نےکہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سےکہاگیاکہ نوازشریف سےاظہار یکجہتی کیلئےکارکن پہنچیں لیکن جیل کےباہرپندرہ لوگ بھی نہیں پہنچے کیونکہ نواز شریف کامطالبہ عجیب ہےکہ ہم نے پیسےلوٹ کرباہرملک لےگئےاوراب باہرنکلیں کیونکہ عمران خان پیسے واپس مانگ رہا ہےکبھی دنیا میںایسی تحریکیں بھی چلائی گئیں جس طرح پاکستان میں چلائی جارہی ہیں اس طرح میں یہ کہتا ہوں کہ ملک میں ٹھگ آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے اور قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ہم نے اس مرتبہ ان قلاکاروں کو دبایا ہے تو ہر کوئی اٹھ کر کہتا ہے کہ پارلیمنٹ چلانی ہے تو چلو ان سے کچھ لے دے کر نظام چلادو اور کوئی کہتا ہے کہ ہاتھ ڈھیلا رکھو ورنہ سیاست بڑی تلخ ہوجائے گی تو ان کو کہتا ہوں کہ اگر لین دین کی پالیسی چلانا تھی تو عمران خان کو وزیراعظم کیوں بنایا تھا کیا چوروں کو پکڑنے سے معیشت بیٹھ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی معیشت چور چلا رہے تھے.

انہوں نےکہاکہ عمران خان واحد آدمی ہےجس نے پارٹی کےاندراورباہرکھڑے ہوکرکہاکہ ہم کسی سودا بازی کیلئےتیارنہیں ہیں اور احتساب اپنےمنطقی انجام تک پہنچیں گےاسی لئےچیخیں آسمان تک جارہی ہیں اوراب کبھی جیل میں ہیٹر خراب اورکبھی لندن ڈاکٹر نہ ملنےکے بہانے کئے جارہے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے صرف عوام کے پیسوں کو لوٹ کر باہر بھیجا اور آج ملک میں ہسپتال ، سکول اور بنیادی سہولیات نہیں ہیں کیونکہ یہاں پر بدعنوانی عروج پر تھی.

انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم نےکرپشن فری حکومت دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب سات ماہ ہوگئےخزانہ بھی پریشان ہےکہ یہ کون لوگ آگئے جنہوں نے ابھی تک مجھے نہیں لوٹا کوئی سات ماہ میں کسی وزیرکاسیکنڈل بتا دےکیونکہ عمران خان کلین حکومت چلا رہا ہے.

فواد چوہدری نےکہاکہ ہمارا دوسرا وعدہ ملک کو پائوں پرکھڑا کرنےکاتھا جونہی ہم حکومت میں آئےتو وزیراعظم نےمشرق وسطیٰ گئے چائنا،ترکی کےدورےکئےاور ہم نے وہاں پرمسلم امہ اورکشمیر کی بات کی ملک میں خوشحالی کے ایجنڈے پر آگاہ کیا کہ ہم قرضہ نہیں بلکہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور آج دسمبرکے مہینے میں4.68فیصد ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا اور ہماری درآمدات 8.88فیصد کم ہوئیں اسی طرح ہم نے تجارتی خسارہ کم کرنے کا بھی کہا تھا آج ایک مہینے میں540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ بہترکیا اوراب اس کے نتیجے میں ملک میں انڈسٹری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے عوام کے ایک کروڑ کے نوکریاںدینے کا خواب پورا ہوگا اور جس طر ح سے کام ہورہا ہے اس سے ایک سال بعد ایک کروڑ نوکریوں سے بھی زیادہ نوکریاں دستیاب ہونگی.

فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہنا ہم نے حکومت میں آتے ہی ہائوسنگ پروجیکٹ شروع کردیا اور لوگوں کے قبضے سے سرکاری زمینوں کو خالی کرایا جس کی وجہ سے پیسوں والوںنے شور مچانا شروع کردیا گیس بجلی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بھی کوشش کی کہ غریبوںکے حقوق کا تحفظ کیاجاسکے.

انہوں نےکہاکہ اگرہم غریبوں کے حقوق کا تحفظ کرتےہوئےامیرغریب کا فرق کم کرینگےاوراوورسیزپاکستانیوںسمیت رشتہ داروں سےاپیل ہےکہ قانونی طریقوں سےبینکنگ چینل کےذریعے پیسےپاکستان بھیجیں کیونکہ حوالہ ہنڈی سے آنےوالےپیسوں سےپاکستان کوفائدہ نہیں ہوتا 2018پاکستان میں سیاسی تکمیل کا سال تھا اور ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا اوراب 2019ملک کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا جب ہم ملک کو اپنے پائوںپر کھڑا کرینگے ۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے