Breaking News
Home / اہم ترین / وفاقی حکومت کاحج 2019 کےلیےفی حاجی45 ہزار روپےسبسڈی دینے پر غور

وفاقی حکومت کاحج 2019 کےلیےفی حاجی45 ہزار روپےسبسڈی دینے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حج 2019 کےلیےفی حاجی 45ہزار روپے سبسڈی دینے پرغور شروع کردیا۔ڈالرکی بڑھتی قدرکےباعث حج مہنگاہونےکا امکان ہےجس پرعازمین حج کےساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔طویل مشاورت کےبعد حکومت نےحج سبسڈی دینےپرغورشروع کردیاہے۔

ذرائع کےمطابق وزارت مذہبی امورنےحج پرسبسڈی دینے سےمتعلق تجاویز تیار کرتےہوئےفی حاجی45ہزارروپےسبسڈی دینےکی سفارش کی ہے۔وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اوروزیرخزانہ اسد عمر کےدرمیان ملاقات آئندہ ہفتےہوگی جس میں مشاورت کےبعد حج پالیسی کوحتمی شکل دی جائے گی۔ اگر حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عازمین حج پر کم بوجھ ڈالنے کے لیے گزشتہ سال بھی ن لیگ کی حکومت نے خصوصی گرانٹ دی تھی۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے