Home / اہم ترین / نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔فواد چوہدری

نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔فواد چوہدری

لاہور:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ نوازشریف اور آصف زرداری نےاپنی سیاسی قبر خود کھودی ہےاوران کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکاہے۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے فواد چوہدری نےکہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری کا سیاسی طور پرخاتمہ ہوچکا ان لوگوں نےاپنی سیاسی قبرخود کھودی ہے،پچھلی حکومتوں میں ٹرائل بند جیلوں میں ہوتےتھےلیکن نوازشریف کا ٹرائل ایسےہورہاہے کہ کبھی وہ 22دن کےلیےلندن چلےگئے،شہبازشریف بھی صرف کاغذوں میں قید میں ہیں،وہ جب چاہتےہیں اپنےگھرمیں اجلاس بلالیتےہیں،

ملاقاتیں کرلیتےہیں حالانکہ وہ نیب کےملزم ہیں اوراب نیب کواپنےسامنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی)میں پیش ہونےکا کہہ رہےہیں،ہم نےایسے ٹرائل کبھی نہیں دیکھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ویژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی ہے، مدینہ کی ریاست بنانے کا مطلب برداشت ، انصاف اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے، پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، وزیراعظم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی، اب 23 جنوری کو منی بجٹ میں مستحکم معاشی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

وزیراطلاعات نےدورہ سندھ کےبارے میں کہا کہ سیاسی دوستوں سےملنےپرپابندی نہیں ہے،سندھ پاکستان کاحصہ ہےہمیں وہاں آنےجانے سےکون روک سکتا ہے،پاک امریکا تعلقات سےمتعلق سوال کےجواب میں فواد چوہدری نےکہاکہ کیمرون منٹرکو ریٹائر ہوئےکافی عرصہ گزر چکا ہے، پاک امریکا تعلقات بہتر ہیں، شاید کیمرون خود کافی عرصے سے واشنگٹن نہیں گئے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے