Home / اہم ترین / چند مجرمانہ ذہنیت کےلوگ سوشل میڈیاپرمیری شہرت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرہے ہیں۔شہریارآفریدی

چند مجرمانہ ذہنیت کےلوگ سوشل میڈیاپرمیری شہرت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرہے ہیں۔شہریارآفریدی

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہاہےکہ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال کر میری شہرت کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیرمملکت شہریارآفریدی نے اپنے حوالے سے میڈٰیا پر چلنے والی تمام منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے شروع کی اور منشیات کی روک تھام کیلئے سڑکوں اور بسوں پر آگاہی مہم چلا رہا ہوں۔

شہریارآفریدی کاکہنا تھاکہ چند مجرمانہ ذہنیت کےلوگ میرے ساتھ تصاویربناکرسوشل میڈیاپرڈال رہےہیں،میں نےان لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالا ہےاس لیےیہ میری شہرت کو نقصان پہنچارہے ہیں،دوران مہم اگرکوئی میرے ساتھ تصویر بناکراستعمال کررہاہےتو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ میں عام سیاسی ورکر ہوں،کسی کو اپنےساتھ تصویر لینےسےمنع نہیں کرسکتا جبکہ منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے