Home / اہم ترین / ملک بھر میں موسم خشک اور شدید سرد، ہوائیں چلنے کا امکان

ملک بھر میں موسم خشک اور شدید سرد، ہوائیں چلنے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوموار کی صبح کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سورج نکلنے کے باوجود درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق سوموار کے روز بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مری میں برف باری کے بعد موسم صاف ہونے کے باوجود سردی بڑھ گئی ہے۔ مری کا درجہ حرارت رات میں منفی 7 اور صبح منفی 3 تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات تک مری کا موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی آئندہ چند روز تک خشک سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ مالم جبہ 12، مری07،کالام04، چترال، راولاکوٹ02، کاکول، دروش، استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی کالام، قلات منفی 11، اسکردو، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 08، بگروٹ،گوپس منفی 07، استور منفی 06، چترال، ہنزہ منفی 05 اور دالبندین میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔

About ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے