بھارت نے امن کے تمام دروازے بند کر د ئیے ‘شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا 70سالوں کے بعد بڑا اپ سیٹ ہے
ڈرائی پورٹ کا انتظام اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے حوالے کرنے کو تیار ہیں ، گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا برصغیر پاک وہند میں 70 سالوں کے بعد بہت بڑا اپ سیٹ ہے ، سیاست میں بعض لوگ غلط فیصلہ کرتے ہیں ،منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کوچے کوچے سے آزادی (صفحہ6بقیہ نمبر33) کی آواز بلند ہوگی،ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے بھارت نے امن کے تمام دروازے بند کر د ئیے ہیں ، یہ سارا معاملہ مودی کی انتہا پسند سوچ کا ہے ،دریں اثنا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے کرنے کو تیار ہے تا کہ تاجر برادری کو مال کی درآمد و برآمد کیلئے سہولہات میسر آئیں لہذا چیمبر اس سلسلے میں ایک جامع تجویز تیار کر کے ان کو پیش کرے ، وفد نے چیمبر کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں وزیر ریلوے سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں