Home / اہم ترین / کشمیر کیلئے اپنا خون دیں گے، بلاول بھٹو

کشمیر کیلئے اپنا خون دیں گے، بلاول بھٹو

ہمارے جزوی اختلافات ایک طرف لیکن مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا کے مسلمان ایک ہیں
پاکستان نے نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کو سمجھنے میں کوتاہی کی، پارلیمنٹ میں خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے اپنے خون کے نذرانے سے بھی گریز نہیں کرینگے، کشمیر میں کلسٹر بموں سے حملہ، ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی، انٹرنیٹ اور مواصلاحات کے نظام کو معطل کرنا بھارت کے نظریہ سیکولر کے منافی ہے،’گجرات کا قصائی‘ اعلیٰ عہدے پر فائر ہوا اور پاکستان نے نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کو سمجھنے میں کوتاہی کی، مودی بھارت کا قصائی تو تھا ہی آج کشمیر کا قصائی بن گیا، ہمارے جزوی اختلافات ایک طرف لیکن مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا کے مسلمان ایک ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر موثر انداز میں اقوام متحدہ اٹھانا چاہیے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظالم و ستم کے خلاف اپنا کردار ادا کرے،انتہائی اہم مسئلے کے باوجود شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی موجود نہیں، حیران کن بات ہے ۔

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے