Home / اہم ترین / تین سے چھ ماہ کے اندر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

تین سے چھ ماہ کے اندر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا بھارت اب آزادکشمیرپرحملہ کرسکتاہے ، میں3 سے 6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، مودی کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کے راستے بندہیں۔ میں ایک انقلابی قدم اٹھتا دیکھ رہاہوں، بھارت اب آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب کوئی سیاستدان غلط فیصلے کرتا ہے، میرے خیال میں مودی کا فیصلہ کشمیریوں کے لئے نیاشعلہ جواں بنے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا مودی نے بی جے پی میں ایک مسلمان کوٹکٹ نہیں دیا، بھارت میں 24 کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہاہے، بھارت اسرائیل کا پیٹرن لایا، مودی وہی صورتحال پیدا کررہا ہے، جو اسرائیل نے پیدا کی تھی۔وزیر ریلوے نے کہا میں 3سے 6ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنے کیونکہ وہاں بھی 24 کروڑ مسلمان ہیں، کشمیری اب گھرمیں نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں پاکستان آرمی چیف اب چین جائیں گے، لداخ سے چین کابھی تعلق ہے اس لیے وہاں بھی بیچینی ہے، کوئی شخص کشمیریوں کوانڈراسٹیمیٹ نہ کرے، تاریخ ایک ایسا فیصلہ لینے جارہی ہے، جب کشمیر میں نئی جدوجہد ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ آج کشمیرمیں جگہ جگہ برہان وانی کی آوازہے، یہ وہی مودی ہے جس کو امریکا ویزہ نہیں دیتا تھا، آج وہی مودی امریکا کے ہاتھ کا چھالہ بن گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج مولانا آزاد کی تھیوری ختم ہوگئی، شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، آج کشمیر کا ایک نیا معاہدہ جنم پایا ہے، جب تک شہدا کا قبرستان ہے کشمیری تحریک کو لیکر چلیں گے، مجھے امید ہے شام تک عرب دنیا کا بھی ایک واضح پیغام آجائیگا، چین نے بھی کہا لداخ کی طرف میلی آنکھ سے مت دیکھنا۔انھوں نے کہا کہ مودی کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کے راستے بند ہیں، مذاکرات بھٹو نے سورن سنگھ کیساتھ کیے کیا نتیجہ نکلا، مودی نے فیصلہ کیا ہوا ہے، مسلمانوں کوتکلیف دینی ہے، بھارت میں24 کروڑمسلمان ہیں، مودی نے کسی سے ووٹ نہیں مانگا۔

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے