ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کی سڑکوں پر خون ہی خون ہے، مشال ملک

بھارتی فوجی خواتین کا ریپ کرکے انہیں قتل کر رہے ہیں
کشمیر کی وجہ سے دونوں ملکوں میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر سرف خون ہی خون ہے۔ کشمیر کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے۔ جنگ سے آدھی دنیا متاثر ہوگی۔ مشال ملک نے سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میرے جاننے والا کا بیٹا جان بچا کر ممبئی پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں وہ چیخیں مار مار کر رو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آئوٹ ہے۔ مقبوضہ قبرستان بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے۔ خواتین کو گھروں سے گھسیٹ کر ریپ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی خواتین کا ریپ کرکے قتل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکلیں‘ مقبوضہ کشمیر میں اس صدی کا سب سے بڑا کریک ڈائون ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں