افواجِ پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب

لاہور(ویب ڈیسک): پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے ایک افسر سمیت 6 فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن میں تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت چھ فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں دو بھارتی بنکرز بھی تباہ کر دیے گئے۔ بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقے تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت سات شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں