لیگی نائب صدر مریم نواز کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا

لاہور(ویب ڈیسک): مریم نواز اور یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔ چودھری شوگرملز کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب کی طرف سے ان کے 15، 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ جبکہ اسی عدالت میں صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر حسب معمول جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد تمام سڑکوں کو کنٹینرز، بیریئر زاور خاردارتاریں لگا کر بند کیا جائے گا۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جس میں خواتین پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ سفید پوش خفیہ اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہوگی۔ جبکہ احاطہ عدالت میں غیر متعلقہ اشخاص کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ ادھر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین آفتاب محمود، قاسم قیوم اور فضل داد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، احتساب عدالت نے انہیں 3 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں