بھارتی چینلز دکھانے والوں سے رعایت نہیں ہو گی ، چیئر مین پیمرا

نیٹ ورک آپریٹرز کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی‘سلیم بیگ نے خبر دار کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پیمرا سلیم بیگ نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی چینلز دکھانے اور غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ منگل کو پیمرا ریجنل آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر چیئرمین نے کیبل آپریٹرز کو بتایا کہ پیمرا اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب کیبل آپریٹرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جموں و کشمیر سے متعلق حالیہ پاک بھارت تناؤ کی وجہ سے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی چینلز دکھانے والے نیٹ ورک آپریٹرز کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیبل آپریٹرز کے نمائندوں نے کسی بھی بھارتی چینل کو نہ دکھانے ،پیمرا اور ملک سے مکمل یکجہتی کے حوالے سے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں