عدنان سمیع مودی کا وفادار نکلا ٗ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار ددیدیا

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ، گلوکار کی ہرزہ سرائی
پاکستانیو ں کو اس معاملے میں ٹانگ نہیں اڑانا چاہیے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا۔ گلوکار کو سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح نے احساس دلایا کہ وہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر کوئی بیان دیں۔ پاکستانی مداح نے عدنان سمیع خان کو کہاکہ ’اگر ان میں تھوڑا بھی احساس باقی ہے تو وہ کشمیر سے متعلق کوئی بیان دیں‘۔ پاکستانی مداح کے جواب میں عدنان سمیع خان نے بھارت سے وفاداری نبھاتے ہوئے وادی کشمیر کو قابض بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ عدنان سمیع خان نے پاکستانی مداح کو جواب دیا کہ ’’ضرور: مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور تم لوگوں کو ایسی چیزوں میں ٹانگ نہیں اَڑانی چاہیے جو تمہاری نہیں‘‘۔ عدنان سمیع خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیے جانے پر انہیں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر مداحوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ بھارت اور نریندر مودی سے اپنی وفاداری نبھا رہے ہیں۔ 15 اگست کو پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے جاتے وقت عدنان سمیع خان کی جانب سے وادی کشمیر سے متعلق متنازع بیان دینے پر انہیں لوگوں نے پاکستان کی پیدائش اور گزرا وقت بھی یاد دلایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں