Home / پاکستان / مسئلہ کشمیر: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی میدان میں آگئے، کس کو مسئلے کا ذمہ دار ٹہرا دیا ؟

مسئلہ کشمیر: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی میدان میں آگئے، کس کو مسئلے کا ذمہ دار ٹہرا دیا ؟

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسین نواز نے کہا کہ ’ وزیر اعظم میں ذرہ برابر غیرت کا مادہ ہوتا تو کشمیر پردنیا کو ایک ڈیڈ لائن دے دیتا کہ بھارت سے بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کے ا نسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے ورنہ پاکستان اپنے بھائی بہنوں کے تحفظ کیلئے خود میدان عمل میں اترے گا۔‘

حسین نواز نے ان کی خواہش کے مطابق بھارت اور عالمی برادری کو جواب نہ دیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہاں عزت و غیرت نایاب ہے۔

خیال رہے یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ حسین نواز اگلے مہینے پاکستان واپس آنے اور ن لیگ کو لیڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حسین نواز پاکستان آتے ہی گرفتار ہوجائیں گے لیکن ان کی گرفتاری سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کیسز کمزور پڑجائیں گے جس سے شریف خاندان کی سیاست کو بے پناہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

About عنصر ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے