عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے‘آصف زرداری

3 ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائیگا
ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی
نیازی کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی‘سابق صدر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر نے پاکستان میں قومی حکومت کا عندیہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے۔سابق صدر کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے جولائی 2019 میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی، بس 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں