Home / پاکستان / ندیم افٖضل چن کا مستعفیٰ ہونا حکومتی صفوں میں پھوٹ، تہلکہ خیز انکشاف تفصیلی رپورٹ اس خبر میں

ندیم افٖضل چن کا مستعفیٰ ہونا حکومتی صفوں میں پھوٹ، تہلکہ خیز انکشاف تفصیلی رپورٹ اس خبر میں

 نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اپنے عہدے اور حکمراں جماعت کے کئی لوگوں کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

ندیم افضل چن نے اسی باعث وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن کی جگہ فواد چوہدری وزیراعظم کے ترجمان ہوں گے۔

فواد چودھری وزارت کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے طور پر بھی کام کریں گے۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن جو کہ پارلیمانی امور پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر بھی ہیں ، اپنی پوزیشن کو برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری، جو میڈیا افئیرز میں ماہر ہیں، سے دوبارہ پوزیشن سنبھالنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس اس حوالے سے چند روز میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بابر اعوان کو وفاقی کابینہ میں آئندہ ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر خاص تعینات کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

About عنصر ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے