Home / شوبز / پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا، شلپا شندے

پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا، شلپا شندے

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونرشلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے جب سے پاکستان میں پرفارمنس کی ہے اس وقت سے ہندو انتہا پسند تنظیمیں اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا نے انہیں نشانے پر لیا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیموں نے ان پرعارضی طور پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔ پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ ماحول میں بالی ووڈ کا کوئی بھی فنکار میکا سنگھ کی حمایت میں آگے نہیں آیا۔ تاہم بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شلپا شندے نے میکا سنگھ کی حمایت میں آواز اٹھاکرہندوانتہا پسندوں کو للکارا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پابندی

شلپا شندے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں پرفارمنس پراپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرا ملک مجھے ویزا دے گا اور پاکستان میں میرا خیر مقدم کیا جائے گاتو میں پاکستان ضرور جاؤں گی اور بطور فنکارہ وہاں ضرور پرفارم کروں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  میکا سنگھ نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھادیا

شلپا شندے نے کہابطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہے اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ آپ ایک فنکار پر اس طرح پابندی نہیں لگاسکتے۔ مجھے روزی روٹی کمانے کے لیے کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سڑک پر اسٹیج لگاکر پرفارم کرکے پیسے کماسکتی ہوں، مجھے کسی کا باپ پرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا اور نہ ہی میں کسی سے ڈرتی ہوں۔ میکا پاجی کو زبردستی ٹارچر کرکےان سے معافی منگوائی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میکا سنگھ ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے

About شازیہ عندلیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے