کشمیر تو لیں گے ہی مودی سے دہلی بھی چھین لیں گے ، سردار پرتاب سنگھ

سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی اور سب سے پہلے بارڈر پر جائیگی ، کشمیری فکر نہ کریں
ہم پاکستان کاجھنڈا بھی گاڑیں گے اور خالصتان کاجھنڈا بھی گاڑیں گے‘ تقریب سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہاہے کہ کشمیر تو لیں گے ہی لیکن دہلی بھی مودی سے چھین لیں گے ، سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی اور سب سے پہلے بارڈر پر جائیگی۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار پرتاب سنگھ نے کہاکہ سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیری فکر نہ کریں ، سب سے پہلے بارڈر پر ہم جائیں گے ،سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مرتے دم تک کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر تو لیں ہی لیں گے لیکن دہلی بھی مودی سے لے لیں گے ، ہم پاکستان کاجھنڈا بھی گاڑیں گے اور خالصتان کاجھنڈا بھی گاڑیں گے۔ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے سکول اورکالج نہیں جا پارہے ، میں بھارتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہوں،مقبو ضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروائیں گے۔ سردارپرتاب سنگھ کا کہنا تھاکہ مودی اقتدار کے نشے میں ہے ، مودی یاد رکھو جب سکھ قوم اٹھتی ہے تو بڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔ مودی اقتدار کے نشے سے نکلو ، آج نہیں تو کل تمہاری حکومت ختم ہوجائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں