ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کا پریانکاچوپڑا کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار

جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ اور دئیے گئے بیان کو اداکارہ کا ذاتی خیال قرار دے دیا
خیر سگالی سفیروں کے ذاتی اقدامات سے یونیسیف کے خیالات کی عکاسی نہیں ہوتی، ترجمان
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی امن کے نام پر قائم کیے گئے ادارے اقوام متحدہ نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑ ا کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ پر کوئی بھی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پریانکاکے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے صاف انکار کردیا۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی دراندازی کو سراہتے ہوئے ثابت کردیا تھا کہ وہ امن کی نہیں بلکہ جنگ کی داعی ہیں۔ امن کی سفیر ہونے کے باوجود پریانکا کی جانب سے کی گئی جنگ کی حمایت نے ان کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کو سخت مایوس کردیاتھا۔تاہم اقوام متحدہ نے پریانکا کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ اور دئیے گئے بیان کو اداکارہ کا ذاتی خیال قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران پریانکا چوپڑا سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یونیسف کے تمام خیرسگالی سفیر اپنے ذاتی خیالات کے اظہار کا حق برقرار رکھتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا سفیروں کے ذاتی خیالات یا اقدامات سے یونیسیف کے خیالات کی عکاسی نہیں ہوتی۔ تاہم جب وہ یونیسف کی طرف سے بات کرتے ہیں تو ہم ان سے یونیسف کی غیرجانبدارانہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ خیر سگالی سفیروں کے کردار کے بارے میں ترجمان نے کہا یونیسیف کے خیرسگالی سفیر نمایاں افراد ہیں جو بچوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پراپنا وقت دینے کے لیے راضی ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں