Home / اہم ترین / ایف بی آر نے امارات سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے

ایف بی آر نے امارات سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے

یواے ای کی وزارت خزانہ کوخط ارسال، متحدہ عرب امارات کی رپورٹ میں3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا
متحدہ عرب امارات کی رپورٹ ٹھوس نہیں ہے‘ ان اکاؤنٹس میں بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے‘خط کا متن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے، یواے ای کی وزارت خزانہ کوخط ارسال کردیا گیا، متحدہ عرب امارات کی رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا، لیکن ان اکاؤنٹس میں بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایف بی آر نے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے ہیں۔ایف بی آر نے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کا ڈیٹا لینے کیلئے یواے ای کی وزارت خزانہ کوخط ارسال کردیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مہیا کی گئی معلومات ناکافی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والی رپورٹ ٹھوس نہیں ہے۔رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان اکاؤنٹس میں بتایا گیا بیلنس بھی بہت کم ہے۔یہ بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے۔ ایف بی آر نے خط میں یواے ای حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اگرکوئی پاکستانی قانونی طورپرامارات میں سرمایہ کاری کرتا ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

About یُسری شکیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے