ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارائیں

لاس اینجلس: امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سےز یادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں اداکاراؤں کی فلموں کی کمائی کے علاوہ مختلف اشتہارات اور برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اورخود کے بزنس کی آمدنی بھی شامل ہے۔

اسکارلٹ جانسن

معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی سالانہ فہرست کے مطابق ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اوینجرز سیریز اوربلیک وڈو سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن  نے رواں سال 56 ملین ڈالرز کماکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صوفیہ ورگارا

نامور امریکی اداکارہ، ماڈل اور کامیڈین صوفیہ ورگارا فوربز کی فہرست میں 44.1 ملین ڈالرز کماکر دوسرے نمبر پر شامل ہیں۔

ریسے ودرسپون

امریکی اداکارہ و پروڈیوسر اور بزنس وومن ریسے ودر سپون نے رواں سال 35 ملین ڈالرز کمائے ہیں اورامیر ترین اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پرشامل ہوگئی ہیں۔

نکول کڈمین

آسٹریلین امریکی اداکارہ نکول کڈمین کا شمار ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نکول کڈمین اداکارہ کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں اور اکیڈمی سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔ اداکارہ نکول کڈمین نے رواں سال 34 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

جینیفر آنسٹن

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ، پروڈیوسر اور بزنس وومن جینیفر آنسٹن 28 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

کیلی کوکو

امریکی اداکارہ وپروڈیوسر کیلی کرسٹین کوکو نے رواں سال 25 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایلزبتھ موز

ہالی ووڈ کے کئی مقبول ترین ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ ایلزبنتھ موز ایمی اور گولڈن گلوب سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔ ایلزبتھ نے رواں سال 24 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

مارگٹ روبی

آسٹریلین اداکارہ و فلم پروڈیوسر مارگٹ روبی نے فلم و اشتہارات کی مد میں رواں سال 23.5 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

شارلیز تھرون

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی امریکن اداکارہ و پروڈیوسر شارلیز تھرون نے رواں سال 23 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

ایلن پومپیو

نامور ہالی ووڈ اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایت کارہ ایلن پومپیو کا شمار ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ فوربز کے مطابق انہوں نے رواں سال 22 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے اور دسویں نمبر پر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں