آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی

جی ایچ کیو میں تقریب دن کے وقت ہو گی، اس سال بھی ہر شہید کو یاد کیا جائے گا‘میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں یوم دفاع و شہدا 2019سے متعلق کانفرنس پر ڈجی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی۔ جی ایچ کیو میں شام کیوقت تقریب نہیں ہو گی۔ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب اس سال سے دن کے وقت ہو گی جس میں صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہوں گے۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان” تقریبات کا حصہ ہو گا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگار شہدا پر حاضریں دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ یوم ِ دفاع و شہدا شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔ گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ بس اسٹیشن، ٹرک اڈوں ، ائیرپورٹس اور ایسی دیگر جگہوں پر بھی شہدا کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں،شکریہ ادا کریں،عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔شہدا کو یاد کرنے کے سلسلے کا آغاز گذشتہ برس کیا گیا۔ پہلے سال بہت اچھا تاثر رہا جو ہر سال جاری رہے گا۔ اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پوری قوم اپنے اپنے علاقے اورکام کی جگہ اکٹھی ہو گی۔12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر بھی لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا کے موقع پر وزیراعظم کے اعلان کردہ ”کشمیر آور”کے سلسلے میں بھی بات چیت ہو گی۔ حکومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ ملکی ہیرو،شوبز اور میڈیا کے نمایندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں